چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا استنبول کا دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا استنبول کا دورہ

(ویب ڈیسک ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکیہ کے شہر استنبول میں جاری IDEF-2025 عالمی دفاعی نمائش میں شرکت کی۔ ڈیفنس فیئر میں جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کی نمائش کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے  ترکیہ، آذربائیجان کے وزرائے دفاع سے علیحدہ ملاقاتیں کیں۔جس میں  دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  علاقائی و عالمی امن میں پاک افواج کے کردار کو سراہا گیا۔پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  اعلیٰ حکام کی پاکستان سے دفاعی اشتراک مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس کا IDEF-2025 میں اہم سفارتی و دفاعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Watch Live Public News