ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
کیپشن: ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم

ویب ڈیسک: ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر ڈویژن پولیس سے انسدادِ جرائم میٹنگ ہوئی جس میں ایس پی سکیورٹی، ایس پی صدر،سرکل افسران،ایس ایچ اوز،انچارج چوکی موجود تھے۔

میٹنگ  میں تجارتی مراکز، مارکیٹوں میں کاروبار،ملازمت سے منسلک افغانیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیر قانونی افغانیوں کو رہائش،سہولت دینے والوں کو بھی گرفت میں لیں۔

  فیصل کامران نے ایس ایچ او ز کو موٹر سائیکل سنیچنگ کی وارداتیں کنٹرول کرنے کی ہدایت کی۔ ایس ایچ او ز  آئس،چرس ودیگر منشیات کی ترسیل روکیں اور اُن کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائیں جائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نےکہا کہ  اشتہاری وعادی مجرمان،عدالتی مفروران کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز  نے کہا کہ خواتین و بچوں سے متعلقہ کیسز پر زیروٹالرنس کی پالیسی ہے، فوری کارروائی کریں۔  تخفیف جرم کسی صورت قابل قبول نہیں، درست دفعات کے تحت مقدمات درج کریں۔  ایس ایچ اوز کرائم سین پر لازمی پہنچیں، مظلوم شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے تقاضے پورے کریں۔

  فیصل کامران  نے کہا کہ چہلم وعرس سے قبل فلیش وٹربل پوائنٹس حل کریں۔ کرپشن،فرائض میں غفلت ولاپرواہی پرقانونی و محکمانہ کارروائی ہوگی۔

Watch Live Public News