پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشتگردوں ، ان کے سہولت کاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل

پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشتگردوں ، ان کے سہولت کاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل

(ویب ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے عناصر بلوچستان کا امن خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے  مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان  کیلئے  خطرہ بننے والے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا،بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے عناصر بلوچستان کا امن خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مسلح افواج عوام کے تعاون سے دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر، قدرتی وسائل سے مالا مال اور محب وطن عوام کی سرزمین ہے،وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی فلاح پر مبنی منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، قومی یکجہتی، استقامت اور مشترکہ کوششیں پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Watch Live Public News