دیسی جعلی لبرلز نے وزیر اعظم کے بیان کو غلط رنگ دیا

دیسی جعلی لبرلز نے وزیر اعظم کے بیان کو غلط رنگ دیا
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان کے دیسی جعلی لبرلز نے عمران خان کے بیان کو غلط رنگ دیا کہ عورت ہی اپنے ریپ کی ذمہ داری ہوتی ہے ٗ وزیر اعظم ایسا بالکل بھی نہیں سمجھتے انہوں نے صرف عورت کے پردے کی بات کی ہے۔وزیر اعظم عمرا ن کے ترجمان اور معاون خصوصی شہباز گل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیر اعظم پردے کی بات کرتے ہیں اور یہ بات کرتے ہیں کہ فحاشی کو کیسے روکا جائے ٗ یہ جو بار بار ہمارے دیسی جعلی لبرلز جو رنگ دیتے ہیں کہ عورت اپنے ریپ کی ذمہ دار ہوتی ہے ٗ یہ بالکل وزیر اعظم نے کبھی نہیں کہا ٗ وہ ایسا بالکل بھی نہیں سمجھتے ٗ ہم معاشرے کے اندر ایک ایسا ماحول قائم رکھیں جہاں پر تمام لوگ ایک دوسرے کی عزت کر سکیں ٗ احترام کر سکیں اور ہمارے بچے محفوظ رہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ایسا بالکل بھی نہیں سمجھتے کہ کپڑے کم یا زیادہ پہننے پر ذمہ داری خاتون ہے ٗ صرف عورت کے چہرے پر کپڑا پردہ نہیں ۔حکومت اور سوسائٹی کو ایسے معاملات سے نمٹنے کیلئے مل کر اقدامات کرنے چاہئیں ۔