اسرائیل میڈیا کو گمراہ کن بیانیہ دینے میں مصروف،جرمن صحافی کا انکشاف

اسرائیل میڈیا کو گمراہ کن بیانیہ دینے میں مصروف،جرمن صحافی کا انکشاف
کیپشن: اسرائیل میڈیا کو گمراہ کن بیانیہ دینے میں مصروف،جرمن صحافی کا انکشاف

ویب ڈیسک: ایک معروف جرمن ٹی وی رپورٹر نے اسرائیلی حکومت کی میڈیا پالیسیوں سے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل غیرملکی صحافیوں کو صرف ان حملوں کی کوریج کی اجازت دیتا ہے جن میں عام شہری متاثر ہوتے ہیں، جبکہ فوجی تنصیبات پر ہونے والے ایرانی حملے جان بوجھ کر میڈیا سے چھپائے جاتے ہیں۔

رپورٹر کے مطابق اسرائیلی حکام غیرملکی میڈیا پر دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ صرف وہی تصاویر اور رپورٹس نشر کریں جن سے یہ تاثر قائم ہو کہ ایران شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، حالانکہ حقیقت میں ایرانی حملوں کا ہدف اکثر اسرائیلی فوجی انفراسٹرکچر ہوتا ہے۔

اس انکشاف سے بین الاقوامی سطح پر ایک نئی بحث جنم لے سکتی ہے، کیونکہ یہ الزامات اس بیانیے سے مختلف ہیں جو اسرائیل عالمی میڈیا میں پیش کرتا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو اس سے نہ صرف اسرائیلی حکومت کی شفافیت پر سوالات اٹھ سکتے ہیں بلکہ عالمی رائے عامہ پر بھی گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ان ممالک میں جہاں عوامی رائے میڈیا رپورٹس پر انحصار کرتی ہے۔

Watch Live Public News