یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف لڑکی سے زیادتی کےمقدمے میں اہم پیشرفت

یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف لڑکی سے زیادتی کےمقدمے میں اہم پیشرفت
کیپشن: یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف لڑکی سے زیادتی کےمقدمے میں اہم پیشرفت

ویب ڈیسک: سیشن کورٹ لاہور  میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی جب کہ رجب بٹ نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔ 

تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ ، سلمان حیدر سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کاظمی نے عبوری ضمانت پر سماعت کی، رجب بٹ کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ رجب بٹ  سمیت تین ملزمان تفتیش میں قصوروار نہیں ہیں،تفتیشی افسر کے بعد رجب بٹ نے عبوری ضمانت واپس لے لی۔

عدالت نے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت میں تین جولائی تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Watch Live Public News