ویب ڈیسک: ایران کے خاتم الانبیاء سنٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو ایران کی جانب سے سخت اور حیران کن جوابی کارروائیوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ "اللہ کا حکم ہے کہ دشمن کے خلاف جو ممکن ہو تیاری کی جائے اور طاقت وہ ذریعہ ہے جس سے دشمنوں کو خوفزدہ کیا جا سکتا ہے۔"
کرنل ذوالفقاری نے کہا کہ امریکا اب ایران کے ساتھ براہ راست جنگ میں کود چکا ہے اور اپنی جارحانہ پالیسیوں کے باوجود اپنے اسٹریٹجک اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔
ایرانی فوج نے امریکی حملوں کو مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے جنگ کا آغاز کر کے ایک خطرناک جوا کھیلا ہے، لیکن اس کا خاتمہ ہم کریں گے۔
کرنل ابراہیم نے مزید کہا کہ امریکا کے حالیہ اقدامات نے خطے میں جنگ کے دائرہ کار کو وسیع کر دیا ہے، اور اس کا نتیجہ امریکا کے حق میں نہیں نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ "مجاہدین کے جوابی آپریشنز سے دشمن کو سرپرائز ملے گا، اور اس جنگ کے نتائج امریکا کے لیے ہرگز سودمند نہیں ہوں گے۔"
#BREAKING
— Tehran Times (@TehranTimes79) June 23, 2025
Spokesperson for the Khatam al-Anbiya base: Powerful operations with heavy consequences await the US. pic.twitter.com/th83NlSOf8