وزیر اعلی سندھ کا مزدور  کی کم سے کم اجرت 42 ہزار کرنے کا اعلان 

وزیر اعلی سندھ کا مزدور  کی کم سے کم اجرت 42 ہزار کرنے کا اعلان 

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی سندھ نے مزدور  کی کم سے کم اجرت 42 ہزار کرنے کا اعلان  کیا ہے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کم سے کم تنخواہ میں 12 فیصد اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔کم سے کم اجرت کیلئے وفاق نے کوئی اعدادوشمار نہیں دیئے۔ کم سے کم اجرت 42 ہزار ہونی چاہیئے۔میں نے وزرا کو کہا کہ میٹنگ بلائیں ۔کوشش ہے اس ہی مہینے اعلان کردیں۔

انہوں نے کہا کہ  کے فور 75 ارب سے بڑھ کر 175 روپے کا منصوبہ بن چکا ہے۔  وفاق نے بجٹ میں صرف 3 ارب روپے رکھے ہیں۔  ایک پراجیکٹ وفاق کے پاس ہے جو سنجیدہ نہیں ، وفاقی بجٹ کے حساب سے تو 32 سال مزید لگیں گے۔ 

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ  ہمیں کے بی فیڈر کی لائننگ کرنی ہے۔  ہم دسمبر جنوری میں لائننگ کا کام مکمل کر لیں گے ، آگمنٹیشن پر 74 ارب روپے خرچ کرنے ہیں۔ ہم نے کہا کہ ہمارے 74 ارب موجود ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ  وفاق پر مل کر ہم دباؤ ڈالیں کہ وفاق رقم جاری کرے ، وفاق نے پیسے دیئے تو ہم مزید 40 ارب روپے بڑھانے کے لیئے تیار ہیں، وفاق کے اشوز پر آپ ہمارا ساتھ دیں ہمیں ماموں مت بنائیں۔

Watch Live Public News