(ویب ڈیسک ) اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے اسرائیل پر حالیہ میزائل حملے میں پہلی بار کثیر وارہیڈ والا ’ خیبر‘(قدر H)بیلسٹک میزائل استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق، یہ حملہ "صیہونی حکومت کی جاری جارحیتوں" کے جواب میں کیا گیا، جس میں "سمارٹ ڈرونز" اور جدید میزائل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔
آئی آر جی سی کے بیان میں کہا کہ "اس کارروائی میں پہلی بار خیبر(قدر H) کثیر وارہیڈ بیلسٹک میزائل استعمال کیا گیا، جو نئے اور حیران کن طریقہ کار کے تحت زیادہ درست، تباہ کن اور مؤثر انداز میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔"
خبر ایجنسی کے مطابق اس میزائل حملے میں اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں کے شمال، جنوب اور وسط میں "اسٹریٹیجک اہداف" کو نشانہ بنایا گیا۔