ویب ڈیسک: ایران اور اسرائیل میں کشیدگی میں آئے روز مزید اضافہ ہورہا ہے ، اس جنگ میں امریکہ بھی کود پڑا ہے، ایران اور اسرائیلی قیادت کی جانب سے خوفناک بیانات دیے جارہے ہیں، اب اسرائیلی وزیرخزانہ نے اپنے بیان میں کہا’ اگر ایران میں حکومت گِر جاتی ہے تو ’ہم ایک آنسو بھی نہیں بہائیں گے‘۔
اسرائیل کے وزیرِ خزانہ نیر برکات یروشلم میں اپنے دفتر سے جاری بیان میں کہا کہ ایران میں حکومت اگر ختم ہوگئی تو اس کوئی پچھتاوا نہیں ہوگا، ایک سوال ان سے پوچھا گیا کہ اسرائیل نے تہران میں جیل کو کیوں نشانہ بنایا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ: ’وہ اسرائیل میں عام شہریوں، بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ وہ ہمیں دہشت زدہ کر رہے ہیں۔ ہم سٹریٹجک مقامات کو نشانہ بنائیں گے۔‘
نیر برکات نے ایرانی حکام کو دھمکی دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’ہمیں معلوم ہے کہ وہ کہاں رہتے ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ وہ کب کیا کرتے ہیں اور ان کے منصوبے کیا ہیں۔‘
’ہم ان کے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں اور ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ ہم ان پر تب تک حملے کرتے رہیں جب تک وہ رُک نہیں جاتے۔‘
اسرائیلی وزیرخزانہ نے بیان کے بعد اس بات کی تردید یا تصدیق کرنے سے انکار کر دیا کہ یہ اسرائیل کے مقاصد کا حصہ ہے یا نہیں۔