مشرقی وسطیٰ جنگ کی لپیٹ میں، چین کا نیا بیان آگیا

مشرقی وسطیٰ جنگ کی لپیٹ میں، چین کا نیا بیان آگیا

ویب ڈیسک:چینی وزارت خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو جنگ پورے خطے میں پھیل سکتی ہے, چینی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا   جنگ کو مزید پھیلنے سے روکا جائے۔

دفتر خارجہ گاؤ جیا کون نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج اور اس سے ملحقہ سمندروں میں بالخصوص اہم سمندری راستوں پر لڑی جانے والی جنگ عالمی معیشت پر اثر انداز ہوسکتی  ہے۔

 چینی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری اس صورتحال کو نارملائز کرنے کے لیے مزید سنجیدہ کوششیں کریں جس سے عالمی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

گزشتہ روز اپنے بیان میں چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حملے سے مشرقِ وسطیٰ کے کشیدہ حالات مزید بدتر ہوں گے، ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ قابلِ مذمت ہے،   چین فریقین سے حملے فوری روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

چینی بیان میں ایک بار پھر سیاسی مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل پر زور دیا گیا ہے اور فریقین کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں اور خطے کے استحکام کو اولین ترجیح دیں۔

Watch Live Public News