(ویب ڈیسک ) ایران کی جانب سے قطر ، عراق ، بحرین اور کویت میں امریکی اڈوں پر میزائل داغ دیے گئے ہیں ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے آپریشن بشارت الفتح شروع کردیا۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران نےقطر میں امریکی فوجی اڈوں پر 6 میزائل داغے۔ ایران نے قطر میں امریکی اہداف کو نشانہ بنایا۔
ایران نے عراق ، بحرین، کویت میں بھی امریکی اہداف کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔سعودی عرب میں بھی امریکی اڈوں پر سائرن بجنا شروع ہوگئے۔
یواے ای کی جانب سے اپنی فضائی حدود بند کردی گئی۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ کرنے کی تصدیق کردی۔
قطر کی ایرانی حملے کی شدید مذمت:
قطر نے ایرانی حملے کی شدید مذمت کردی۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کا کہنا ہے کہ العدید ایئر بیس پر ایرانی انقلاب پاسدارن کا حملہ " قطر کی خودمختاری اور فضائی حدود اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے"۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ "ہم بین الاقوامی قانون کے مطابق اس صریح جارحیت کا براہ راست جواب دینے کا اپنا حق محفوظ رکھتے ہیں۔"
ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ قطری فضائی دفاع نے حملے کو ناکام بناتے ہوئے ایرانی میزائلوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔