ایمپائر کی انگلی کا جواب ووٹ کی انگلی سے دیں گے

ایمپائر کی انگلی کا جواب ووٹ کی انگلی سے دیں گے
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم کوئی غیر جمہوری طریقہ استعمال نہیں کریں گے، میں گیٹ نمبر 4کو نہیں کھٹکٹاؤں گا، میں کالا کوٹ پہن کر عدالت نہیں جاؤں گا، ہم ایمپائر کی انگلی کا جواب ووٹ کی انگلی سے دیں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالاکنڈ کے عوام سے ہمارا تین نسلوں کا رشتہ ہے، قائد عوام نے یہاں پر ٹیکس فری زون قائم کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام نے پاکستان کی قسمت بدلی، گزشتہ تین نسلوں سے یہاں کے عوام کی خدمت کررہے ہیں، شہید بی بی نے لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام شروع کیا تھا، شہید بے نظیر بھٹو نے عوام کی خدمت کی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بی بی نے نوجوانوں کوروزگارکےمواقع فراہم کیے، ہم وقت کے ظالم کا مقابلہ کررہے ہیں، پہلے دن سے کٹھ پتلی اورسلیکٹڈ کا مقابلہ کررہے ہیں، ہم اس غیر جمہوری شخص کا مقابلہ جمہوری طریقے سے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بزدل ہے، مقابلے سے بھاگ رہے ہیں، ہمیں چوہے کہنے والے خود بھاگ رہے ہیں۔ بلاول نے یہ بھی کہا خان تو عزت اور غیرت والے ہوتے ہیں، خان تو بہادر ہوتے ہیں یہ ملک پر مسلط سلیکٹڈ کہاں کا خان ہے؟ یہ تو بزدل ہے جو عدم اعتماد سے بھاگ رہا ہے، عمران خان چاہتا ہے کہ ملک کا ہر ادارہ اس کیلئے اس کی ٹائیگر فورس بن کر کام کرے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔