یوم پاکستان: دن کے آغاز پر پاک فوج کی جانب سے توپوں کی سلامی

یوم پاکستان: دن کے آغاز پر پاک فوج کی جانب سے توپوں کی سلامی
کیپشن: Pakistan Day: Gun salute by Pakistan Army at the start of the day

ویب ڈیسک: ملک بھر میں یوم پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز ہوتے ہی پاک فوج کی جانب سے توپوں کی سلامی دی گئی۔

یوم پاکستان کے موقع پر دن کا آغاز مساجد میں خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا جبکہ پاک فوج نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور کراچی میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی، پاک فوج کے چاک و چوبند دستوں نے توپوں کی سلامی دی۔

توپوں کی سلامی دینے کی تقریب میں موجود پاک فوج کے جوانوں نے نعرہ تکبیر بلند کیا، فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، جوانوں اور افسران کی جانب سے ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی طور پر دعائیں بھی کی گئیں۔