وحشی اسرائیل کی غزہ پر پھر بمباری،جنوبی لبنان پر بھی حملے،مزید 130 شہید

وحشی اسرائیل کی غزہ پر پھر بمباری،جنوبی لبنان پر بھی حملے،مزید 130 شہید
کیپشن: وحشی اسرائیل کی غزہ پر پھر بمباری،جنوبی لبنان پر بھی حملے،مزید 130 شہید

ویب ڈیسک:وحشی نیتن یاہو نے غزہ پر پھر بمباری کردی۔ جس کے نتیجہ میں 48 گھنٹے میں 130 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ غزہ سٹی پر رات گئے بمباری میں 5 بچے شہید ہوگئے۔ ایک ہی خاندان کے 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد فلسطینی دوبارہ دربدر ہوگئے۔

غزہ کے ساتھ اسرائیل نے جنوبی لبنان پر بھی وحشیانہ حملے کیے جس میں ایک شہری شہید، تین زخمی ہوگئے۔

لبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے متعدد دیہات کو نشانہ بنایا۔

اقوام متحدہ انسانی امور ایجنسی کی جانب سے غزہ کی بدترین انسانی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امداد کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک 49,747 فلسطینی اسرائیلی جنگ میں شہید اور 113,213 زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ کی حکومت کے میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ شہدا کی تعداد 61 ہزار 700 سے تجاوز کر چکی ہے، کیونکہ ہزاروں فلسطینی اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور انہیں مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News