سید عابدی کوتعلیم کے شعبے میں خدمات  کے اعتراف میں ستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا گیا

سید عابدی کوتعلیم کے شعبے میں خدمات  کے اعتراف میں ستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا گیا

(ویب ڈیسک ) ماہر تعلیم اور معروف کیریئر کونسلر سید عابدی کو تعلیم کے شعبے میں دیرینہ خدمات کے اعتراف میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے 23 مارچ 2025 کو ستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا گیا ۔

سید عابدی عرصہ 30 سال سے شعبہ تعلم سے منسلک ہیں خصوصا بین الاقوامی اور پاکستانی تعلیمی اداروں کے الحاق کے ضمن میں خدمات دیتے آئے ہیں ۔انہوں نے 18 ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ کو مفت کیریئر کونسلنگ اور رہنمائی فراہم کی بلکہ ایک بڑی تعداد کو نہ صرف  معروف  اورہائی میرٹ   یونیورسٹیوں میں داخلے میں مدد کی اور طالب علموں کو مختلف قسم کے تعلیمی وظائف لینے میں بھی سہولت فراہم  کی جو آج دنیا بھر میں اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں ۔

  سید عابدی پاکستان میں کیریئر کونسلنگ کے  بانی کی حیثیت رکھتے ہیں اور انہوں نے پاکستان میں کیریئر کونسلرزکی ایک بڑی تعداد کو ٹریننگ دی ہے جس کی بدولت پاکستان میں کیریئر کونسلنگ کی اہمیت کو فروغ ملا  ۔

سید عابدی نے افواج پاکستان کے مختلف تعلیمی شعبوں میں بھی خدمات فراہم کی۔ سید عابدی نے لا تعداد بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ برٹش کونسل اور یو ایس ایڈ جیسے اداروں کے ساتھ بھی منسلک رہے۔ اس دوران ان کو بہت سے اعزازات ملےجس میں ان کو 2007 میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ 

Watch Live Public News