یوم پاکستان پر صدر اور وزیراعظم کا اتحاد و یکجہتی اور ترقی کے عزم کا اعادہ

یوم پاکستان پر صدر اور وزیراعظم کا اتحاد و یکجہتی اور ترقی کے عزم کا اعادہ
کیپشن: یوم پاکستان پر صدر اور وزیراعظم کا اتحاد و یکجہتی اور ترقی کے عزم کا اعادہ

ویب ڈیسک: 86 ویں یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے اپنے پیغامات میں قیام پاکستان کے لیے بزرگوں کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا اور اتحاد و یکجہتی کے عزم کو دہرایا۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کو برصغیر کے مسلمانوں نے ایک آزاد وطن کے قیام کی بنیاد رکھی تھی۔ قیام پاکستان کے بعد قوم نے بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا، لیکن محنت، صلاحیت اور باہمی تعاون کے ذریعے ان پر قابو پایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد قوم نے غیر معمولی حوصلے اور عزم کا مظاہرہ کیا، اور ملک کو ایک جوہری طاقت کے طور پر مستحکم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ چیلنجز کے باوجود پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔ ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کا سفر جاری رہے گا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے، اور ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

Watch Live Public News