پاکستانی نژاد محمد عمر یعقوب فرانس کے شہر کرائی میں مئیر منتخب ہو گئے 

پاکستانی نژاد محمد عمر یعقوب فرانس کے شہر کرائی میں مئیر منتخب ہو گئے 
کیپشن: پاکستانی نژاد محمد عمر یعقوب فرانس کے شہر کرائی میں مئیر منتخب ہو گئے 

ویب ڈیسک: فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے محمد عمر یعقوب نے فرانس میں تاریخ رقم کر دی۔ پاکستانی نژاد محمد عمر یعقوب فرانس کے شہر کرائی میں مئیر منتخب ہو گئے ۔

عمر یعقوب کی شہناز بی بی والدہ کا تعلق فیصل آباد کے علاقہ رضا آباد سے ہے۔ نو منتخب فرانسیسی مئیر عمر یعقوب کے والد محمد یعقوب لاہور کے علاقہ چمن پارک سے ہیں۔ 

محمد عمر یعقوب نے 51 فیصد ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی۔ عمر یعقوب کی کامیابی فرانس میں مقیم پاکستانیوں اور مسلمانوں کے لئے باعث فخر ہے۔

Watch Live Public News