ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ سے ایئرلائن انڈسٹری کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان

ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ سے ایئرلائن انڈسٹری کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان
کیپشن: ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ سے ایئرلائن انڈسٹری کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان

ویب ڈیسک: ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایئر لائنز کو مجموعی طور پر 53 ارب ڈالرز کا مالی نقصان ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کی روانی متاثر کر دی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق ایئر لائن انڈسٹری کورونا وبا کے بعد سے بدترین بحران کا شکار ہے، اور جنگ کے باعث ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق جنگ کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں دگنا اضافہ ہو چکا ہے، جس کے اثرات ایئر لائن ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کی شکل میں ظاہر ہو سکتے ہیں۔

Watch Live Public News