ویب ڈیسک: ملک بھر میں 86 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے اور ملکی سلامتی و استحکام کے عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال تھے۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔
ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، مزار اقبال پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مزار پر سلامی دی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔