صدر ٹرمپ کی ایران کیساتھ مثبت مذاکرات کی تصدیق، فوجی کارروائی 5 دن کیلئے ملتوی

صدر ٹرمپ کی ایران کیساتھ مثبت مذاکرات کی تصدیق، فوجی کارروائی 5 دن کیلئے ملتوی
کیپشن: صدر ٹرمپ کی ایران کیساتھ مثبت مذاکرات کی تصدیق، فوجی کارروائی 5 دن کیلئے ملتوی

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ گزشتہ دو روز سے جاری بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے نہایت مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مشرق وسطیٰ میں جاری دشمنی کے مکمل اور حتمی حل کے لیے دو روز میں انتہائی مثبت اور تعمیری مذاکرات ہوئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کو اگلے پانچ دن کے لیے موخر کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ مذاکرات اس ہفتے تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت کے دوران نوعیت اور انداز کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ جنگ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر کوئی فوجی کارروائی نہ کی جائے۔

امریکی صدر نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ جاری ملاقاتوں اور مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہے، اور متعلقہ تمام حکام کی توجہ کا شکریہ ادا کیا۔

Watch Live Public News