ایران نے ٹرمپ کے مذاکراتی بیان کو مسترد کر دیا

ایران نے ٹرمپ کے مذاکراتی بیان کو مسترد کر دیا
کیپشن: ایران نے ٹرمپ کے مذاکراتی بیان کو مسترد کر دیا

ویب ڈیسک: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکراتی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد توانائی کی قیمتیں کم کرنا اور اپنے فوجی منصوبوں کے لیے وقت حاصل کرنا ہے۔

 ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے کے کچھ ممالک کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم تمام تجاویز اور درخواستیں واشنگٹن کی جانب موڑنی ہوں گی۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق ایک سینئر سکیورٹی عہدیدار نے بھی کہا کہ ٹرمپ کا بیان نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے، اور ایران کے جوابی حملوں کی دھمکی نے امریکہ کو حملے موخر کرنے پر مجبور کیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مثبت اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے اور مشرق وسطیٰ میں جنگ کے مکمل حل کے لیے مذاکرات جاری رہیں گے۔ انہوں نے امریکی محکمہ جنگ سے کہا کہ ایرانی پاور پلانٹس اور توانائی کی تنصیبات پر فوجی کارروائی پانچ دن کے لیے روک دی جائے۔

ٹرمپ کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ برطانوی برینٹ کروڈ کی قیمت 109 ڈالر فی بیرل سے گر کر 94 ڈالر ہوئی اور بعد ازاں 100 ڈالر تک پہنچ گئی۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی 10 فیصد کمی کے بعد 88.80 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

Watch Live Public News