وزیر اعظم  یو اے ای کے 1 روزہ  دورہ کیلئے ابو ظہبی پہنچ گئے

وزیر اعظم  یو اے ای کے 1 روزہ  دورہ کیلئے ابو ظہبی پہنچ گئے

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورہ کیلئے ابو ظہبی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدر، نائب وزیرِ اعظم و چیئرمین صدارتی دربار شیخ منصور بن زاید النہیان نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

استقبالیے میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمزی، پاکستان میں اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی اور اعلی پاکستانی و اماراتی حکام بھی شریک تھے۔

وزیرِ اعظم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اور متحدہ عرب امارات کی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے۔

وزیرِ اعظم اس موقع پر گفتگو بھی کریں گے،  پی ٹی وی نیوز وزیرِ اعظم کی گفتگو براہ راست نشر کرے گا۔

Watch Live Public News