کسی قسم کا اغوا یا گرفتاری ہوئی تو سڑکوں پر احتجاج  کیلئے نکلیں گے، عمر ایوب

 کسی قسم کا اغوا یا گرفتاری ہوئی تو سڑکوں پر احتجاج  کیلئے نکلیں گے، عمر ایوب

(ویب ڈیسک ) اپوزیشن لیڈر عمر اویب نے کہا ہے کہ کسی قسم کا اغوا یا گرفتاری ہوئی تو سڑکوں پر احتجاج  کیلئے نکلیں گے۔

عمر ایوب  نے   اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی ہے ، حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کو اگر گرفتار کیا گیا تو اسمبلی کے اندر مذمت کریں گے، ہمارا پورے پاکستان میں پرامن احتجاج ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ  اگر میاں اسلم اقبال سے دباؤ پر کسی قسم کا بیان لیا گیا ہم نہیں مانیں گے ۔ حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال قانونی کاروائی مکمل کریں اور پارٹی کو لیڈ کریں ۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ   ایک ادارے کو سیاست میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے اس سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے ، 6 ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم جوڈیشل کونسل کو مداخلت کے حوالے سے لکھا گیا ۔

عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی کشتی ڈوب رہی ہے، شرع سود کم نہیں ہو رہا ، گندم کا اسکینڈل میں ساڑھے 4 سو ارب کا تھا،کسانوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ۔ کشمیریوں کے حق پر وفاقی حکومت اور شہباز شریف نے ضرب لگائی ،فارم 47 والی حکومت پاکستان کے موجودہ صورتحال کی ذمہ دار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہماری خواتین بڑی تعداد میں جیلوں میں ہیں، یاسمین راشد کی طبعیت خراب ہوئی ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ بشری بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ان کو بھی سزا دی گئی ، بشری بی بی بانی پی ٹی آئی کی کمزوری نہیں ہیں ۔

عمر ایوب نے کہا کہ آئی جی پنجاب ایک ٹاوٹ ہے، پنجاب لوگوں پر ظلم کیا جارہا ہے ، آئی جی پنجاب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے جارہے ہیں ،قانون نافذ کرنے والے ادارے خود پر ریاست کا لبادہ نہیں اوڑھ سکتے، حماد اظہر سینٹرل میں آئے تو اسلام آباد پولیس نے دھاوا بول دیا ۔

اپوزیشن لیڈ رنے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے اقوام متحدہ کے وفد کی تلاشی لی یہ سب نے دیکھا،اسلام آباد پولیس کے چھاپے کے حوالے سے اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے،پی ٹی آئی کے سینٹرل آفس میں چھاپے کا کوئی وارنٹ موجود نہیں تھا، روف حسن پر حملے کی ذمہ داری آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور محسن نقوی پر آتی ہے۔

Watch Live Public News