ویب ڈیسک: ''میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں''۔ معرکہ حق میں وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں آئی ایس پی آر نے شاندار نغمہ ریلیز کر دیا۔
نغمہ کے دل سوز بول " میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں" اور گلوکاروں کی سحر انگیز آوازوں نے سماں باندھ دیا۔نغمہ میں افواجِ پاکستان اور سویلینز کی قیمتی قربانیوں کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداءِ معرکہِ حق کو سر کا جھومر قرار دیا اور کہا کہ یہ انہی شہداء و غازیوں کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ اللہ نے اس سرزمین پاک کو فتح و کامرانی سے سرفراز فرمایا۔ نغمہ نے 1965 کے اُس جنگی ماحول کی یاد کو دوبارہ تازہ کر دیا جب پوری قوم نے مل کر افواجِ پاکستان کا ساتھ دیا اور بھارت کو دھول چٹائی تھی۔
بھارت یہ جان لے کہ رات کی تاریکی میں چھپ کر بزدل فوجیں وار کیا کرتی ہیں جب کہ بہادر قومیں اور انکی افواج بتا کر میدانِ جنگ میں اترتی ہیں۔نغمہ نے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہو گیا۔