معرکہ بنیان مرصوص: کانگریس رہنما نے بھارت کی عبرتناک شکست تسلیم کر لی 

معرکہ بنیان مرصوص: کانگریس رہنما نے بھارت کی عبرتناک شکست تسلیم کر لی 
کیپشن: معرکہ بنیان مرصوص: کانگریس رہنما نے بھارت کی عبرتناک شکست تسلیم کر لی 

ویب ڈیسک: آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی افواج کی تاریخی شکست پر بھارتی سیاست میں بھونچال آگیا۔بھارت کی ذلت آمیز شکست پر کانگریس ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے مودی اور بھارتی فوج پر تابڑ توڑ حملے کر دیے ۔

مہنگی دفاعی خریداری اور بوسیدہ حکمت عملی پر کانگریس نے مودی سرکار پر زوردار وار کردیا۔ کانگریس ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے مودی کی جنگی سوچ کو ناکام قرار دے دیا۔پاکستان نے سستے ڈرونز بھارت بھیجے، بھارت نے اربوں جھونک دیے۔چین نے پاکستان کو 5 ہزار ڈرونز دے کر بھارت کی کمزوری بے نقاب کر دی، مودی سرکار اربوں جھونکتی رہی۔

کانگریس ایم ایل اے  کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے 15 ہزار کے ڈرون گرانے کے لیے 15 لاکھ کا میزائل فائر کیا۔مودی سرکار کی جنگی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام، 5 ہزار سستے پاکستانی ڈرونز کے سامنے بھارتی دفاع بےبس ہوگیا۔ پاکستان نے کم لاگت میں حملہ کیا، بھارت نے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بےدریغ ضائع کیا۔ 

ایم ایل اے نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کے تین سے چار رافیل طیارے تباہ کر دیے، مگر مودی سرکار کی مجرمانہ خاموشی بدستور برقرار رہی۔ کانگریس رہنما وجے واڈیٹیوار نے مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ رافیل سودے پر نعرے تھے، اب نقصان چھپایا کیوں جا رہا ہے؟

دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ مودی کی خود پسندی نے قومی سلامتی داؤ پر لگا دی۔ صرف مہنگے ہتھیار کافی نہیں، بھارتی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

Watch Live Public News