ملک بھرمیں شدیدگرمی کی لہر،درجہ حرارت50ڈگری تک پہنچنے کا امکان

ملک بھرمیں شدیدگرمی کی لہر،درجہ حرارت50ڈگری تک پہنچنے کا امکان
کیپشن: ملک بھرمیں شدیدگرمی کی لہر،درجہ حرارت50ڈگری تک پہنچنے کا امکان

ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر میدانی علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات کے مطابق دادو اور سبی میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔

دیگر شہروں میں بھی شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، ڈیرہ غازی خان میں درجہ حرارت 47، سکھر اور بہاولپور میں 46، جب کہ ملتان میں 45 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ پشاور میں پارہ 44 ڈگری، لاہور، راولپنڈی اور کوئٹہ میں 40، جب کہ کراچی میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ گرمی سے بچاؤ کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں، دھوپ میں غیر ضروری وقت نہ گزاریں اور باہر نکلتے وقت سر کو ضرور ڈھانپیں۔ طبی ماہرین نے مضر صحت اور کیفین والے مشروبات سے پرہیز کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ گرمی سے لاحق ہونے والے امراض سے بچا جا سکے۔

Watch Live Public News