بھارت کی پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کروانےکی کوشش

بھارت کی پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کروانےکی کوشش

ویب ڈیسک:جنگ کے میدان میں شکست کے بعد بھارت کا ایک اور بزدلانہ اقدام، پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے اور عالمی بینک کی فنڈنگ رکوانے کے لیے بھارت ہاتھ پاؤں مارنے لگا۔

 خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امکان ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی اگلی میٹنگ میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کرانے کے لیے بھارت فیٹف پر دباؤ ڈالے گا۔

 عالمی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت پر نظر رکھنے والے ادارے نے 2022 میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا تھا۔ جس سے دنیا میں پاکستان کی ساکھ میں اضافہ ہوا۔

 ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ بھارت پاکستان کے لیے عالمی بینک کی آئندہ فنڈنگ کی بھی مخالفت کرے گا۔

 دوسری جانب بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی ،، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کے بیل آؤٹ کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے قرض کی قسط حاصل کرنے کے لیے تمام مطلوبہ اہداف پورے کیےہیں۔

Watch Live Public News