وزیر مملکت فہد ہارون سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی اہم ملاقات

 وزیر مملکت فہد ہارون سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی اہم ملاقات

ویب ڈیسک: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کا اعادہ، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
فہد ہارون اور سعودی سفیر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی، فہد ہارون نے کہا سعودی عرب پاکستان کا بااعتماد برادر ملک ہے، دونوں رہنماؤں نے تعلقات کو نئی جہتوں سے ہمکنار کرنے پر زور دیا، ملاقات میں دوطرفہ امور پر مشاورت سے تعاون کے نئے امکانات تلاش کیے گئے۔ 

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اخوت، اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں، برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار، وزیر مملکت نے سعودی حکومت کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ 

دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، سعودی سفیر نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، دونوں ممالک نے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔ 

Watch Live Public News