لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 203 رنز کا ہدف

لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 203 رنز کا ہدف

(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوسرے ایلیمینیٹر  میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ  کو جیت کیلئے 203 رنز کا ہدف دیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں   لاہور قلندرز نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں  8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے  کوشل پریرا  نے 35 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔محمد نعیم نے 25 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔فخر زمان 12، عبد اللہ شفیق 25 ، راجہ پکسا22 اور آصف علی نے 15 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ملز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سلمان ارشاد نے2 وکٹیں حاصل کیں ۔عماد وسیم  اور جیمز نیشم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Watch Live Public News