ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف 25 تا 30 مئی ترکیہ، آذربائیجان، ایران اور تاجکستان کے دورے کریں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم ان ممالک کی قیادت سے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی تمام اُمور پر سیر حاصل بات چیت کریں گے۔
اپنے دورے کے موقع پر وزیراعظم ان ممالک کی قیادت سے پاک بھارت کشیدگی کے دوران حمایت پر شکریہ بھی ادا کریں گے۔
وزیراعظم 29 تا 30 مئی تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں بین الاقوامی کانفرنس برائے گلیشیئرز میں بھی شرکت کریں گے۔