آئی پی ایل میں ویرات کوہلی کے رویے نے نئی بحث چھیڑ دی

آئی پی ایل میں ویرات کوہلی کے رویے نے نئی بحث چھیڑ دی
کیپشن: آئی پی ایل،ویرات کوہلی،رویے ،نئی بحث، چھیڑ دی

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نہ صرف اپنی جارحانہ بیٹنگ بلکہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے باعث بھی دنیا بھر میں مقبول سمجھے جاتے ہیں۔ مختلف بین الاقوامی ایونٹس میں وہ پاکستانی کھلاڑیوں سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ خوشگوار انداز میں گھلتے ملتے اور تحائف کا تبادلہ کرتے بھی نظر آتے رہے ہیں۔

تاہم اب انڈین پریمیئر لیگ کے ایک حالیہ میچ کے بعد ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

گزشتہ روز سن رائزرز حیدرآباد اور رائل چیلنجرز بینگلور کے درمیان میچ کے اختتام پر جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑی روایتی طور پر مصافحے کے لیے میدان میں موجود تھے تو ویرات کوہلی نے آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ نہیں ملایا۔

اگرچہ اس رویے کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی، تاہم اس واقعے نے شائقین کرکٹ اور سوشل میڈیا صارفین میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کئی مداحوں نے کوہلی کے اس طرزِ عمل پر حیرت کا اظہار کیا، جبکہ بعض صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں صارفین مختلف انداز میں اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔
 
 

Watch Live Public News