عام آدمی پی ٹی آئی، پی ڈی ایم سے تنگ، استحکام پاکستان پارٹی ہی چوائس ہے،علیم خان

عام آدمی پی ٹی آئی، پی ڈی ایم سے تنگ، استحکام پاکستان پارٹی ہی چوائس ہے،علیم خان
لاہور: صدر استحکام پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عام آدمی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) سے تنگ، استحکام پاکستان پارٹی ہی چوائس ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کا صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت ڈویژنل رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر غور و خوض، پارٹی کے تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی ڈسپلن کیلئے 5رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، نوریز شکور، رانا نذیر،چوہدری ظہیر، طالب نکئی، رانا اسلم کمیٹی میں شامل ہیں۔ صدر استحکام پارٹی عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کے بارے میں کوئی ابہام نہیں، پارٹی رہنما فوری انتخابی مہم شروع کریں، پی ٹی آئی نے ستیاناس، پی ڈی ایم نے سوا ستیاناس کیا، عوام دونوں سے بیزار ہیں، کوئی کنفیوژن نہیں، اپنی پارٹی کامضبوط اور واضح پارٹی بیانیہ دے رہے ہیں۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ عام آدمی پی ٹی آئی و پی ڈی ایم سے تنگ، استحکام پاکستان پارٹی ہی چوائس ہے، 16ماہ میں حکومت کی" کارکردگی" عام آدمی مسلم لیگ ن کیخلاف بیانیہ قبول کریگا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارٹی رہنما باہر نکلیں، عام آدمی تک پہنچیں، حقیقی تبدیلی آئے گی۔ پارٹی صدر عبدالعلیم خان نے پنجاب میں ڈویژنل سطح پر رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیے۔ اجلاس میں پارٹی ڈسپلن اور دیگر سیاسی جماعتوں کے حوالے سے بھی رہنماؤں کا تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی اجلاس میں شرکت و میڈیا امور پر گفتگو کی، کرنل ہاشم ڈوگر،،نوریز شکور، رانا نذیر احمد اوراجمل چیمہ نے بھی اجلاس میں اظہار خیال کیا۔ سردار طالب نکئی، رانا محمد اسلم، ڈاکٹر مراد راس، مامون جعفر تارڑ،چوہدری ظہیر الدین کی بھی شرکت، اس کے علاوہ چوہدری اخلاق،پیر سعید الحسن شاہ،امیر حیدر سنگھا،میاں خالد محمود بھی پارٹی اجلاس میں شریک تھے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔