ویب ڈیسک: جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کاگیسو ربادا نے پاکستان کے خلاف 119 سالہ ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 404 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور 71 رنز کی برتری حاصل کی۔ ایسے میں کاگیسو ربادرا نے آخری وکٹ پر متھوسامی کے ساتھ مل کر 98 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور وہ 11 ویں نمبر پر آکر 71 رنز کا سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔
خیال رہے کہ 1906 میں انگلینڈ کے البرٹ ووگلر نے 62 رنز بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنالیے ہیں، پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف 23 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ بابر اعظم 49 اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
جنوبی افریقا کی جانب سے سائمن ہارمر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کاگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔