دوسرا ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی

دوسرا ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی
کیپشن: دوسرا ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی

ویب ڈیسک: دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 138 رنز بنائے تھے اور مہمان ٹیم کو جیت کیلئے صرف 68 رنز کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے 2 وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے پورا کر لیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے قبل چوتھے روز پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 94 رنز چار کھلاڑیوں کے نقصان سے کھیل کا آغاز کیا تو دو رنز بعد ہی بابر اعظم 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ 105 رنز پر محمد رضوان بھی 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ جس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم 138 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

تیسرے روز امام الحق 9، عبداللہ شفیق 6 اور سعود شکیل 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ شان مسعود بغیر کھاتا کھولے سائمن ہارمر کی گیند کا شکار ہوئے۔ جبکہ سعود شکیل 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پروٹیز کی جانب سے سائمن ہارمر نے 6، کیشو مہاراج نے 2 جبکہ کگسو رباڈا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں 333 جبکہ جنوبی افریقہ نے 404 رنز بنا رکھے ہیں۔

Watch Live Public News