جنگ کا 23 واں روز،  23ستمبر1965

جنگ کا 23 واں روز،  23ستمبر1965
کیپشن: جنگ کا 23 واں روز،  23ستمبر1965

ویب ڈیسک: جنگ بندی کے اطلاق سے قبل بھارتی افواج کی اپنے کھوئے ہوئے علاقے واپس حاصل کرنے کی کوشش ناکام  ہوئی۔ سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں پاکستانی افواج نے اپنی برتری برقرار رکھی۔

 پاک فضائیہ کی مدد سے دشمن کی حرکت کو بالکل محدود کر دیا گیا۔ واہگہ اور اٹاری سیکٹر میں بھارتی افواج نے مایوسی کے عالم میں آخری مرتبہ دوبارہ حملہ کیا لیکن منہ کی کھائی۔ کھیم کرن سیکٹر میں بھارتی افواج نے دوبارہ ایک پورے ڈویژن سے حملہ کیا مگر اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ راجستھان سیکٹر میں پاکستانی افواج نے ڈالی پر قبضہ کرنے کی بھارتی کوشش کو نا کام بنایا۔ اس حملے میں پاکستانی افواج نے 97 بھارتی فوجیوں کو قیدی بنایا جس میں 5 آفیسرز بھی شامل تھے۔

پاکستانی فوج نےصرف 24 گھنٹوں میں 80 سے زائد بھارتی سپاہیوں کو واصلِ جہنم کیا ۔ پاکستان نیوی نے بھارتی حملہ آور فریگیٹ کو تباہ کر دیا۔ واہگہ اٹاری سیکٹر میں بھاری اسلحہ اور گولہ بارود لے جانے والے ایک بھارتی قافلے پر پاک فضائیہ نے حملہ کر کے اسے نیست و نابود کر دیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی گزشتہ دو قراردادوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔  اب دونوں ممالک سے غیر مشروط جنگ بندی کا ''مطالبہ'' کیا گیا۔  پاکستان اور بھارت نے اس جنگ بندی کے مطالبے کو تسلیم کیا۔  23 ستمبر  کو جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

Watch Live Public News