آزاد کشمیر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، وزیراعظم کو نام بھجوانے کی ہدایت

آزاد کشمیر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، وزیراعظم کو نام بھجوانے کی ہدایت
کیپشن: آزاد کشمیر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، وزیراعظم کو نام بھجوانے کی ہدایت

ویب ڈیسک: آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری   وزیراعظم کو ناموں کا پینل چیئرمین کشمیر کونسل کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔

ہائیکورٹ نے چوہدری اعجاز حسین کھٹانہ کی درخواست پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو آئینی ذمہ داری پوری کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں 10 ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے تاہم ابھی تک آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے ممبران اور چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہیں کیا گیا۔

آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ آئینی اداروں کو معطل یا نامکمل نہیں رہنے دیا جا سکتا۔

Watch Live Public News