ایشیا کپ 2025؛ پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

ایشیا کپ 2025؛ پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

ویب ڈیسک: ایشیا کپ 2025 کے سپر 4 مرحلے کا ڈو آر دائی ٹاکرا آج پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہوا، سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے، پاکستان نے ہدف 12 گیندیں پہلے ہی پورا کرلیا۔

حسین اور نواز نے سری لنکا کے جبڑوں سے فتح چھین لی،  پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا،ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 133 رنز کا ہدف 5 وکٹ کے نقصان پر 12 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔

میچ کے دوران ایک وقت تھا کہ پاکستان کی ٹاپ آرڈر بیٹرز 57 رنز پر پویلین لوٹ گئے، صاحبزادہ فرحان، 24، فخر زمان 17، کپتان سلمان علی آغا 5 اور صائم ایوب صرف 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔

پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے بیٹر محمد حارث تھے، جو 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، چھٹی وکٹ پر حسین طلعت اور محمد نواز نے 58 رنز کی شراکت قائم کی۔

محمد نواز نے 24 گیندوں پر 38 رنز بنائے، انہوں نے اس دوران 3 چھکے اور 3 چوکے لگائے جبکہ حسین طلعت نے 30 گیندوں پر 32 رنز کی باری کھیلی اور اس دوران 4 بار گیند کو باونڈری لائن کے پار پہنچایا۔

پہلی اننگز میں سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 133 رنز بنائے، کامندو مینڈس نے 50 رنز کی نمایاں باری کھیلی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی، یہ فیصلہ اُس وقت درست ثابت ہوا جبکہ آدھی ٹیم 58 رنز پر پویلین لوٹ گئیں۔

سری لنکا کے پاتھن آسالنکا 20، پریرا اور ہاسارنکا 15، 15، پاتھن نسنکا 8 اور کوشل مینڈس صفر پر میدان چھوڑ گئے جبکہ چمیکا کرونارتنے 17 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

گرین شرٹس کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، حارث رؤف اور حسین طلعت نے 2، 2 جبکہ ابرار احمد نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

Watch Live Public News