کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی  سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی  سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے جاری منصوبوں سمیت اسکے تربیتی شعبے کی تشکیل نو سے آگاہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)  کے مطابق   کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آلخلیفہ  نے  سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی ۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ  پائیدار دفاعی تعاون کے عزم کا اعادہ، مشترکہ تربیتی اقدامات اور ہوا بازی کی صنعت میں ہر ممکن تعاون سے متعلق تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ  سربراہ پاک فضائیہ نے انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے جاری منصوبوں سمیت اسکے تربیتی شعبے کی تشکیل نو سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ایئر چیف نے کہا کہ ا تزویراتی اقدامات سے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور ملٹی ڈومین وارفیئر  میں تکنیکی برتری کو مزید مستحکم کیا جائے گا، پاکستان اور بحرین کے دیرینہ مذہبی اور تاریخی روابط استوار ہیں۔

Watch Live Public News