اقوام متحدہ اجلاس سے قبل  امریکا کی  سیکریٹ سروس کا بڑا ایکشن 

اقوام متحدہ اجلاس سے قبل  امریکا کی  سیکریٹ سروس کا بڑا ایکشن 

(ویب ڈیسک ) امریکا  کی سیکریٹ سروس نے اقوام متحدہ اجلاس سے قبل   بڑا ایکشن کرتے ہوئے ایک لاکھ سے زیادہ سم کارڈز کا ایسا نیٹ ورک تباہ کردیا۔

امریکا کی سیکریٹ سروس   کا کہنا ہے کہ  اس نے ایک لاکھ سے زیادہ سم کارڈز کا ایسا نیٹ ورک تباہ کیا ہے،یہ سم کارڈز نہ صرف بذریعہ فون دھمکیاں دینے کے لیے استعمال ہو سکتے تھے بلکہ ان کا استعمال ٹیلی کمیونیکیشن حملوں کے لیے بھی کیا جاسکتا تھا جن میں موبائل فون کے ٹاورز کو بند کرنا، موبائل سروسز کو جام کرنا اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان خفیہ بات چیت کی سہولت دینا بھی شامل ہوسکتا تھا۔

ایجنسی کے مطابق  جن سم کارڈز کو ضبط کیا گیا وہ اقوام متحدہ کے اجلاس کی جگہ سے 35 میل (56 کلومیٹر) کے دائرے کے اندر تھے، اس لیے ایجنسی نے فوری طور پر اس نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی تاکہ نیو یارک کے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک میں کسی بڑی خرابی سے بچا جاسکے۔

سیکریٹ سروس نے کہا کہ ان سم کارڈز کی جانچ جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ان سم کارڈز کے ذریعے ایسے افراد کے ساتھ بات چیت کی جا رہی تھی جو وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں میں ہیں۔

Watch Live Public News