پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی 25 ستمبر کو ہوگی

پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی 25 ستمبر کو ہوگی

(ویب ڈیسک ) پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی 25 ستمبربروز جمعرات کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پاکستان بھر میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ   پاکستان کے کسی بھی علاقے میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ ملک بھر میں یکم ربیع الثانی 25 ستمبر بروز جمعرات کو ہوگی۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے  گفتگو کے دوران سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ آل الشیخ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے سے پوری امت کا دفاع ہوگا۔انہوں  نے یہ بھی کہا کہ  پوری دنیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کیا ہے، اسرائیل کی ظلم و بربریت کا وقت ختم ہونے کو ہے۔

Watch Live Public News