دبئی کےحکمران نے ننھے بچے کی خواہش پوری کردی، دل کو چھو لینے والی ویڈیو

دبئی کےحکمران نے ننھے بچے کی خواہش پوری کردی، دل کو چھو لینے والی ویڈیو

ویب ڈیسک: دبئی کے ایک شاپنگ مال میں پیش آنے والا دل چھو لینے والا واقعہ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،ایک ننھے بچے کی اچانک ملاقات متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ہوئی۔

سوشل میڈیا ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسن نامی بچے کی دبئی کے ایک شاپنگ مال میں دبئی کے حکمرانوں سے ملاقات ہوئی۔

حسن کے والدین کے مطابق، بیٹے کی خوشی دیدنی تھی جب اس نے دبئی کے حکمران کو قریب سے دیکھا۔ بچہ فوراً ان کی طرف بڑھا اور  شیخ محمد بن راشد المکتوم نے نہ صرف مسکرا کر اسے خوش آمدید کہا بلکہ کچھ دیر رک کر اس سے بات بھی کی۔

ملاقات کا سب سے یادگار لمحہ تب آیا جب بچے نے  شیخ محمد بن راشد المکتوم  کے ساتھ  ایک سیلفی بنوائی، جو اب اس کی زندگی کی سب سے قیمتی یادگار بن گئی ہے۔

بچے کے والدین نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور شیخ محمد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بچوں کے ساتھ اپنی شفقت اور عاجزی کا مظاہرہ کیا۔

ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی اور دبئی کے رہائشیوں سمیت دنیا بھر کے صارفین نے شیخ محمد کی سادگی اور محبت بھرے رویے کو سراہا۔ بہت سے لوگوں نے تبصرہ کیا کہ ایسے لمحات ہی دبئی کو دنیا میں منفرد بناتے ہیں، جہاں ترقی اور جدیدیت کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی اور شفقت کی قدریں بھی نمایاں ہیں۔

Watch Live Public News