3ماہ میں مرحلہ وار اووربلنگ کا خاتمہ،لیسکو اور ایف آئی اے میں معاملات طے

3ماہ میں مرحلہ وار اووربلنگ کا خاتمہ،لیسکو اور ایف آئی اے میں معاملات طے
کیپشن: Phased end of overbilling in 3 months, matters settled in LESCO and FIA

ویب ڈیسک: لیسکو اور ایف آئی اے کے درمیان اوور بلنگ پر معاملات طے پاگئے۔

لیسکو حکام کے مطابق لیسکو چیف شاہد حیدر اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک نے معاملہ حل کروایا جس کے تحت لیسکو انتظامیہ 3 ماہ میں مرحلہ وار اووربلنگ کا خاتمہ کرے گی۔

حکام نے بتایا کہ 3 ماہ میں زیر التوا تمام کنکشن لگائے جائیں گے اور خراب میٹر تبدیل ہوں گے۔

  لیسکو حکام نے کہا کہ ایف آئی اے لیسکو کے دفاتر پر چھاپے نہیں مارے گی، کسی شکایت کی صورت میں چیف لیسکو کو خط لکھا جائے گا جب کہ ایک دو روز میں تمام تحفظات کا جواب ایف آئی اے کو دے دیا جائے گا۔