سونیا گاندھی کے داماد بھی پہلگام واقعے پر مودی حکومت کیخلاف بول اٹھے

سونیا گاندھی کے داماد بھی پہلگام واقعے پر مودی حکومت کیخلاف بول اٹھے
کیپشن: سونیا گاندھی کے داماد بھی پہلگام واقعے پر مودی حکومت کیخلاف بول اٹھے

ویب ڈیسک: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی کے داماد اور پریانکا گاندھی کے شوہر رابرٹ وڈرا نے پہلگام واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

رابرٹ وڈرا کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعہ مودی سرکار کی ہندوتوا پر مبنی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، جن کے تحت ملک میں اقلیتوں کے خلاف تعصب کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، بھارت میں اقلیتی برادریوں خصوصاً مسلمانوں اور مسیحیوں کو خوف زدہ کیا جا رہا ہے اور ان کی مذہبی آزادی کو محدود کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض مقامات پر مساجد کو مندروں میں تبدیل کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں جبکہ گرجا گھروں پر بھی حملے کیے جا رہے ہیں۔ وڈرا کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات نے اقلیتوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کر دیا ہے اور وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔

رابرٹ وڈرا نے مزید کہا کہ پہلگام کا واقعہ اسی نفرت انگیز سوچ اور پالیسیوں کا ردعمل ہو سکتا ہے جو ملک میں ہندوتوا کے نظریے کے تحت فروغ پا رہی ہیں۔

Watch Live Public News