پہلگام  فالس فلیگ حملے پر سری نگر کے کشمیری شہریوں نے اہم سوال اٹھا دیے

پہلگام  فالس فلیگ حملے پر سری نگر کے کشمیری شہریوں نے اہم سوال اٹھا دیے
کیپشن: پہلگام  فالس فلیگ حملے پر سری نگر کے کشمیری شہریوں نے اہم سوال اٹھا دیے

ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر کے شہریوں نے بھی پہلگام واقعہ  کو مودی سرکار کی چال قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے شہری نے پہلگام ڈرامے کے حوالے سے کہا کہ پہلگام ڈرامہ ایک چال ہے۔ 1990 سے لے کر اب تک کونسا سیاح ہم نے مارا ہے؟ یہاں پر سکھ بھی ہیں، مسلمان بھی ، کس سکھ کو ہم نے مارا ہے؟ 

مقبوضہ کشمیرکے شہری نے مزید کہا ہے کہ اتنے بھاری سیکیورٹی انتظامات اور سیکیورٹی کیمروں کی موجودگی میں یہ حملہ کیسے ہو گیا؟ یہ حکومت کی چال ہے کیونکہ انکو 2019ء سے کشمیر کو ختم کرنا تھا۔ یہ ہمارا کشمیر ختم کرنا چاہتے ہیں۔

شہری نے انکشاف کیا کہ عمر عبداللہ ان سے سٹیٹ ہوڈ مانگ رہا تھا اس لئے یہ ڈرامہ کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News