ویب ڈیسک: پاکستانی بینکنگ شعبہ عروج پر ڈپازٹس، قرضے اور سرمایہ کاری میں زبردست اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 25ء میں بینکوں میں جمع شدہ رقوم میں سالانہ 11.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ایک سال میں بینکنگ ڈپازٹس 28 ہزار 332 ارب روپے سے بڑھ کر 31 ہزار 626 ارب روپے ہوگئے۔
ایک سال میں بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں کی شرح بڑھ کر 12.6 فیصد ہوگئی، ایک سال میں بینکنگ قرضے 11 ہزار 964 ارب روپے سے بڑھ کر 13 ہزار 470 ارب روپے ہو گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ایک سال میں 23.3 فیصد اور ماہانہ 3.8 فیصد اضافہ ہوا، بینکوں کی سرمایہ کاری ایک سال میں 26 ہزار ارب سے 33 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔