ویب ڈیسک:عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا دہشت گردی کو کوئی بھی سپورٹ نہیں کرتا ، ہندوستان میں جو کچھ ہوا اسے کوئی سپورٹ نہیں کرسکتا، ہندوستان کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں کےساتھ ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب نے ہمیشہ آزادنہ موقف رکھا ہے، کراچی پریس کلب میں اپوزیشن کو ہمیشہ کھل کر موقف بولنے کا موقع ملا ۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کراچی کے 70 فیصد علاقوں میں پانی نہیں ہے، دنیا میں ایسا کوئی ملک نہیں ہے جہاں ٹینکرز کے ذریعے پانی جاتا ہو ، کراچی کے شہریوں کو یہ حق نہیں ہے کہ ان کو پانی میسر ہو ۔
یہ ممکن نہیں ہے کہ کراچی کو پیچھے رکھ کر پاکستان ترقی کرے ، اس ملک میں کوئی بری الزمہ نہیں ہے ، وفاقی حکومت میں سب حصے دار ہیں سوائے پی ٹی آئی کے، نوجوان مایوسی کا اظہار کررہے ہوں تو ملک کیسے ترقی کرے گا؟ہم روایتی سیاست کا حصہ دار نہیں رہے ، اقتدار کو عزت دو یہ کوئی بیانیہ نہیں ہے۔
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگروں کے پہلگام حملے کے بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات لگائے جانے پر سابق وزیراعظم نے کہا دہشت گردی کو کوئی بھی سپورٹ نہیں کرتا ، ہندوستان میں جو کچھ ہوا اسے کوئی سپورٹ نہیں کرسکتا، ہندوستان کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، ایک قوم بن کر اس کا مقابلہ کرنا ہے ، ہندوستان سے ہمیں خیر کی توقع نہیں ہے۔