ویب ڈیسک: بی ایس ایف اہلکار کو بین الاقوامی سرحد عبور کرنے پر حراست میں لیا گیا، بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار کانسٹیبل پی کے سنگھ کو زیرو لائن عبور کر کے پاکستانی حدود میں ہونے پر پاکستان رینجرز نے گرفتار کیا۔
یہ واقعہ جلو کے دونا کے قریبی علاقے میں پیش آیا جہاں بھارتی سپاہی سرحد کی دوسری طرف پا یا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ سپاہی سے تحقیقات جاری ہیں ۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھی بی ایس ایف اہلکار کی گرفتاری کی خبر پردعو یٰ کیا ہے کہ بی ایس ایف اہلکار شدید گرمی میں سائے کی تلاش میں سرحد عبور کر گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ واقعہ گزشتہ روز فیروز پور سرحد کے قریب پیش آیا، اہلکار کی واپسی کے لیے پاک بھارت سرحدی افواج کے درمیان بات چیت جاری ہے۔