ویب ڈیسک: فرانس کے ایک اسکول میں چاقو سے کیے گئے حملے میں ایک طالبعلم ہلاک ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ بدھ کے روز اسکول کی حدود میں ہوا، جب ایک مشتبہ حملہ آور نے اچانک ایک طالبعلم پر چاقو سے وار کیے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، تاہم زخمی طالبعلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
فرانسیسی حکام نے حملہ آور کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حملے کی وجوہات اور حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
فرانسیسی صدر اور وزیرِ تعلیم نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے تعزیت کی ہے۔ صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ یہ ہمارے تعلیمی اداروں کی سلامتی کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ ایسے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔‘‘
اس واقعے نے ملک میں اسکولوں کی سیکورٹی اور نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے پرتشدد رویوں پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔