پاکستان نے یواےای کوڈپازٹس کی مد میں مزید1ارب ڈالرواپس کردیے

پاکستان نے یواےای کوڈپازٹس کی مد میں مزید1ارب ڈالرواپس کردیے
کیپشن: پاکستان نے یواےای کوڈپازٹس کی مد میں مزید1ارب ڈالرواپس کردیے

ویب ڈیسک: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو ڈپازٹس کی مد میں مزید ایک ارب ڈالر واپس کر دیئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کو ایک ارب ڈالر ادا کیے گئے، گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کو 2.45 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ ایک ارب ڈالر مزید ادائیگی کے بعد یو اے ای کو مجموعی 3.45 ارب ڈالر کی واپسی مکمل ہو گئی، قرض ادائیگی سے بیرونی مالی ذمہ داریوں میں کمی ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بروقت ادائیگی مالی نظم و ضبط کے عزم کا اظہار ہے۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک سے جاری اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1.80 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 17 اپریل تک بڑھ کر 15ارب 9 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

اعدادو شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 8.60 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.53 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 10.40کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

Watch Live Public News